اولاد کا غم والدین کو وقت سے پہلے بوڑھا کردیتا ہے۔ اگر اولاد جوانی میں ہی والدین کی آنکھوں کے سامنے دنیا سے رخصت ہو جائے تو ساری زندگی ماں باپ کے چہروں پر رونق نہیں آتی۔ حویلیاں میں آسمانی بجلی گرنے سے مولانا عبدالوحید صاحب کا اکلوتا بیٹا محمد حمزہ انتقال کرگیا۔
13 سالہ حمزہ گھر سے مدرسے گیا تھا قرآن پڑھنے کے لیے اور اس کے ساتھ چچا زاد بھائی ذوہیب بھی تھا یہ دونوں ہم عمر تھے۔ جس کے بعد دونوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، طبیعت سنبھل نہ سکی تو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا لیکن زندگی کی بازی ہار گئے۔
علاقے میں دونوں بچوں کی موت کے بعد فضاء سوگوار ہے۔ حمزہ کی اپنی موت سے کچھ دن قبل نعت پڑھنے کی ویڈیو فیس بُک پر وائرل ہو رہی ہے۔اہلِ علاقہ اور قریبی رشتے دار بچوں کی مغفرت کے لیے دعاگو ہیں۔