باپ اور بیٹی کا رشتہ دنیا کے خوبصورت ترین رشتوں میں سے ایک ہے کیوں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے لئے جان بھی دینے سے گریز نہیں کرتے۔ جہاں ایک باپ اپنی بیٹی کو تحفظ دینے کے لئے ہر حد پار کرسکتا ہے وہیں بیٹی بھی باپ کی خاطر دنیا کی ہر سختی جھیلتی ہے۔ اس بیٹی نے بھی کچھ ایسا ہی کیا۔ جب بیمار باپ کو کوئی گردہ عطیہ کرنے والا نہیں ملا تو بیٹی نے اپنا گردہ ہی عطیہ کردیا۔ جب باپ کو پتا چلا تو کیا ہوا؟ یہ جاننے کے لئے ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض باپ لیٹا ہوا ہے اتنے میں اسپتال کا لباس پہنے بیٹی آتی ہے جس کو بھی ڈرپ لگی ہے۔ باپ اسے دیکھ کر غم سے آنکھیں بند کرلیتا ہے اور کہتا ہے کہ کیا یہ کوئی مذاق ہے؟ تم نے مجھے گردہ دیا ہے؟ دوسری طرف بیٹی باپ کا ہاتھ پکڑ کر اسے تسلی دیتی ہے کہ کوئی بات نہیں میں ٹھیک ہوں ، آپ بھی ٹھیک ہوجائیں۔
باپ رو پڑا
واضح رہے کہ 60 سالہ جان ایوانوسکی گردے کی بیماری میں مبتلا ہیں اور انھوں نے اپنی 25 سالہ بیٹی ڈیلائن کو سختی سے منع کیا ہوا تھا کہ وہ اپنا گردہ عطیہ نہ کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بوڑھے ہوگئے ہیں اور کبھی بھی مرجائیں گے جب کہ ان کی بیٹی کے پاس پوری زندگی باقی ہے۔ ویڈیو میں جان کو روتا ہوا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔