مکڑی کی طرح چند سیکنڈز میں دیوار پر چڑھ گئی ۔۔ بچی کس طرح دیوار پر چڑھی ، ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

image

سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز تو ایسی ہوتی ہیں کہ جنہیں دیکھ کر آنکھیں اور منہ کھلا کا کھلا رہ جاتا ہے اور وہ صارفین کی توجہ کا مرکز بنتی ہے۔

وہیں 'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جس میں ایک بچی اس طرح اپنے ہاتھوں کے زور پر دیوار پر چڑھی کہ جیسے کوئی مکڑی چل رہی ہو۔

حیرت انگیز مناظر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی مہارت کے ساتھ دیوار پر چڑھ رہی ہے۔ وہ ہاتھوں اور پیروں کو دیوار پر جما کر تیزی سے اوپر تک پہنچ گئی کہ دیکھنے والوں کو یقین ہی نہیں آیا۔

کسی نے اس بچی کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پا اپ لوڈ کر دی اور پھر دیکھنے والوں کا رش لگ گیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ بچی دیوار کے اوپر تک پہنچ کر صرف ہاتھوں کے زور پر بھی وہیں ٹھہر جاتی ہے اور اپنی ٹانگیں ہوا میں لہرا رہی ہوتی ہے۔ لیکن وہیں یہ بچی خطرناک حادثے کا بھی شکار ہوسکتی تھی۔

مذکورہ ویڈیو کو ٨ لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US