پہلا کوالیفائر، سلطانز نے قلندرز کے خلاف ٹاس جیت لیا

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ قلندرز کے خلاف بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم نے پہلے بولنگ کا ہی سوچا تھا، سلطانز کو کم رنز پر محدود کریں گے۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی، طاہر بیگ اور سکندر رضا کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔

پلیئنگ الیون میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، ڈیوڈ ویسا، فخر زمان، عبداللہ شفیق اور سکندر رضا شامل ہیں۔طاہر بیگ، حسین طلعت، حارث رؤف اور زمان خان بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ سیم بلنگز اور راشد خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

Qualifier Day: The top two sides battle for a place in the final 🏏 | #LQvMS pic.twitter.com/AlWsJg6lBj

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2023


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US