مسلمان ڈرائیور راتوں رات امیر، ڈیڑھ کروڑ روپے کما لیے

image

نئی دہلی: بھارت میں مسلمان ڈرائیور راتوں رات امیر ہو گیا جس نے آن لائن گیم کھیل کر ڈیڑھ کروڑ روپے جیت لیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع برونی میں شہاب الدین منصوری نامی ڈرائیور نے آن لائن گیم کھیل کر ڈیڑھ کروڑ روپے جیت لیے۔

شہاب الدین منصوری نے 49 روپے والی آن لائن گیم کھیلی، انہوں نے آن لائن فینٹسی کرکٹ لیگ میں ایک ورچوئل ٹیم تشکیل دی جس میں وہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

شہاب الدین نے کہا کہ وہ گزشتہ 2 سالوں سے اس آن لائن گیم پر اپنی قسمت آزما رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

مسلمان ڈرائیور کو انعامی رقم میں سے 20 لاکھ روپے منتقل ہو چکے ہیں جس میں سے 6 لاکھ روپے ٹیکس کی مد میں کاٹ لیے جائیں گے۔

شہاب الدین ایک کرائے کے گھر میں رہتے ہیں تاہم وہ انعامی رقم سے گھر بنانا چاہتے ہیں اور باقی رقم سے کاروبار کرنے کے خواہشمند ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US