جنت کے پھول کو گود میں لے لیا۔۔ ننھے بچے کی دیکھ بھال بھی کرتا رہا اور نماز بھی پڑھاتا رہا، امام مسجد کی جذباتی ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جس میں کچھ منفرد ہوتا ہے، ایسی ہی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک مسجد کی ویڈیو نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب امام مسجد نماز پڑھانے میں مگن تھے کہ اسی دوران ان کے ساتھ کچھ ایسا ہوا،جس نے نمازیوں کی بھی توجہ حاصل کر لی۔

عام طور پرجب کبھی مسجد میں بچے آتے ہیں تو انہیں آخری صفوں میں بھیج دیا جاتا ہے، اس بات سے قطع تعلق کہ مستقبل میں یہی بچے مساجد کو آباد کریں گے۔

بہر حال اس مسجد میں ہوا کچھ یوں کہ امام مسجد نماز پڑھا رہے تھے کہ اچانک ایک بچہ امام مسجد کے پاس آ گیا، بیرون ملک کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھوٹی عمر کا بچہ امام مسجد کے آس پاس موجود ہے۔

اب آس پاس منڈلانا تو عام تھا، تاہم جب امام مسجد نے دوران امامت اور دوران نماز ہی بچے کو گود میں لے لیا، تو صارفین بھی یہ دیکھ کر حیران رہ گئے، امام مسجد نماز کی ادائیگی کا بھی خیال رکھے ہوئے تھے اور دوسرے ہاتھ سے بچے کو بھی اٹھایا ہوا تھا۔

بچے کو ہاتھ میں اٹھائے امام کو دیکھ کر صارفین اس لیے بھی حیران تھے کہ کہیں امام کا دھیان نماز سے نہ ہٹ جائے، تاہم امام مسجد کی نماز اور چھوٹے بچوں سے محبت نے سب کے دلوں کو موم کر دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US