جمعہ یا ہفتہ۔۔ پاکستان میں عید کب ہوگی؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی

image

ہر سال کی طرح اس بار بھی عید کی ممکنہ تاریخ کے حوالے سے مختلف پیش گوئیاں سامنے آرہی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی اس حوالے سے بتائیں گے۔

ماہرین فلکیات کی جانب سے پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل ہفتے کو ہونے کی پیش گوئی کردی گئی ہے اور کہا جن ملکوں میں 20 اپریل کو سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔

ماہری فلکیات نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہوگا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہوکر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔

ماہری فلکیات کا کہنا تھا کہ جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند نظر نہ آنے کا امکان ہے، اس کے پیش نظر پاکستان میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتے کو ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US