رمضان کے مہینے میں تقریباً ہر شہر میں ہی سڑک پر مفت افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے یا پھر افطار کے پیکٹس بنا کر راہگیروں کو دیے جاتے ہیں تاکہ وہ اپنا روزہ کھول سکیں۔ البتہ ایک کھجور کے پیکٹ نے سوشل میڈیا پر اس وقت سب کی توجہ حاصل کرلی جب اس پر لکھی گئی دعا لوگوں نے دیکھی۔
افطار کے لئے کھجوریں بانٹنے والے نوجوان نے ایک پرچی میں سب سے دعا کی گزارش بھی کی تھی اور لکھا تھا کہ “دعا کرو میری اس سے شادی ہوجائے“ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لوگوں کو روزہ کھلوانے والا نوجوان عشق میں گرفتار ہے اور یقیناً مجبوری کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ لوگوں سے دعا کی گزارش کررہا ہے۔
سوشل میڈیا پر لوگوں کو نوجوان کا یہ انداز خوب بھایا۔ البتہ کچھ لوگوں نے یہ کہہ کر تنقید کی کہ دعا مانگنے کا یہ کو سا طریقہ ہے۔ البتہ کچھ صارفین کا یہ بھی خیال ہے کہ نوجوان نے دعا لکھ کر کوئی غلط کام تو نہیں کیا اور روزے داروں کو کھجور دے رہا ہے جو ثواب کا کام ہے۔ ایک صارف کا کہنا ہے کہ کاش یہ جذبہ اور کھجور کی تھیلی پر لکھی دعا وہ لڑکی بھی دیکھ لے اور ہمارے بھائی سے شادی کرلے۔