میں روزے بھی رکھتا ہوں اور بیوی کے ساتھ پُوجا بھی کرتا ۔۔ ایک مسلمان لڑکے نے ہندو لڑکی سے شادی کرکے اس کا مذہب کیوں نہیں تبدیل کروایا ؟

image

محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے یہ جملا اکثر ہم سنتے ہیں لیکن بھارت کے ایک جوڑے نے اس کو سچ کر دکھایا ہے۔ جہاں لڑکا مسلمان اور لڑکی ہندو تھی لیکن دونوں نے شادی کرلی اور اب دونوں ایک دوسرے کے مذہب کی عزت کرتے ہیں۔ لڑکا نماز پڑھتا اور روزے رکھتا ہے تو لڑکی بھی قرآن پڑھتی ہے۔ لڑکی ورت رکھے تو لڑکا اس کا ساتھ دیتا ہے، دونوں میاں بیوی مندر اور مسجد ایک ساتھ جاتے ہیں۔

اپنے انٹرویو میں دونوں نے بتایا کہ ہمیں ہمارے گھر والوں نے قبول نہیں کیا اس لیے ہم ان سے دور اور الگ رہتے ہیں۔ ہم نے سپیشل میرج ایکٹ میں شادی کی ہے جس میں نہ نام بدلتا ہے اور نہ مذہب ۔۔ اس کے تحت ہم دونوں ایک ساتھ خوش و خرم ہیں۔ اچھی زندگی گزر رہی ہے۔ نہ شوہر بیوی کو مسلمان ہونے پر زور دیتا نہ بیوی شوہر کو ہندو مذہب اپنانے کو بولتی بلکہ بیوی نے شوہر کو 5 وقت کی نمازوں کا پابند بنایا۔

لوگ مُحبت چھوڑ دیتے ہیں مگر مذہب کو نہیں چھوڑتے، ہم نے نہ مُحبت چھوڑی اور نہ مذہب بلکہ آسانی سے دونوں کو قبول کیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انسانیت سے بڑھ کر کوئی دین نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US