تصویریں بھی آپ کی آنکھوں کو دھوکہ دے سکتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر ایسی تصویروں کی بھرمار ہے جنہیں دیکھ کر آپ اپنی آنکھوں کو رگڑنے لگ جائیں گے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو ایسی ہی چند عجیب و دلچسپ تصویریں دکھانے جا رہے ہیں جو آپ کے دماغ کو دنگ کردیں گی۔
لمبی گردن
لمبی گردن والے جانور ضرور ہوتے ہیں مگر انسان کوئی نہیں ہوتا۔ مگر یہ کیا، چشمہ اور کیپ پہنے لمبی گردن والا شخص کیا حقیقت میں ہے یا پھر صرف ہماری آنکھوں کا دھوکہ ہے؟ بالکل یہ آنکھوں کا دھوکہ ہے کیونکہ مذکورہ تصویر پینوراما شاٹ کا نتیجہ ہے جسے درست طرح سے نہیں کھینچا گیا۔
بلی ہوا میں کیسے؟
تصویر کو غور سے دیکھیں تو بلی ہوا میں موجود دکھائی دے رہی ہے۔ اس تصویر نے لوگوں کو اپنی آنکھیں ملنے پر مجبور کردیا ہے۔ آپ تصویر دیکھ کر بتائیں کہ اس تصویر میں کیا گڑ بڑ ہے۔
نیچے دی گئی دیگر دلچسپ و عجیب تصاویر بھی ملاحظہ کریں۔