اگر آپ اپنی پسندیدہ شخصیت کو کسی عام سی جگہ پر دیکھیں تو آپ کی خوشی اور حیرت کی انتہا نہیں رہے گی۔ لیکن یہ حیرت اس وقت اور بھی بڑھ جائے گی جب آپ جانیں گے یہ نظر آنے والا شخص وہ سیلیبریٹی نہیں بلکہ اس سے ملتی جلتی شکل کا ایک عام سا شخص ہے۔ قدرت کے اس اتفاق کو دیکھ کر مایا علی حیران رہ گئیں جب انھیں ایک دکان پر شاہین شاہ آفریدی ک ہمشکل دکھائی دیا۔ ویڈیو دیکھیں
مایا نے فوراً شاہین آفریدی کے ہمشکل نوجوان کی ویڈیو بنائی اور انسٹاگرام پر ڈال دی۔ ساتھ ہی مایا لکھتی ہیں کہ “کیا کوئی پہچان سکتا ہے یہ کس کا ہمشکل ہے“
جبکہ ویڈیو میں بخوبی دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا نہ صرف شاہین آفریدی جیسا چہرہ اور ناک نقش رکھتا ہے بلکہ اس کی باڈی لینگوئج بھی مشہور کھلاڑی سے کافی ملتی جلتی ہے۔