اکثر سوشل میڈیا پر ایسی خبریں کافی وائرل ہو جاتی ہیں، جن میں حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں، جبکہ کچھ انفرادیت رکھنے کی وجہ سے بھی وائرل ہو جاتی ہیں۔
لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک حیرت انگیز ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر سمندر کے اندر کی ایک ویڈیو نے صارفین کو خوب حیران کیا ہے، جس میں سمندر کے اندر تہہ میں قرآن مجید موجود تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قرآن مجید کی سورہ بھی دکھائی دے رہی ہے جو کہ سمندر کی لہروں میں ہی کافی حد تک واضح ہیں، لیکن سمندر کی تہہ میں موجود یہ قرآن مجید کافی سال پرانا معلوم ہو رہا ہے کیونکہ یہ قرآن مجید شہید ہو چکا ہے۔
سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق قرآن مجید جنوبی افریقہ کے سمندر میں18 میٹر گہرائی میں پایا گیا تھا، جبکہ اسے اسکو ڈائیور ایان ہیگرٹی کی جانب سے دیکھا گیا تھا۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سمندر میں قرآن مجید کے وہ صفحے کھلے ہوئے تھے، جس میں حضرت نوح ؑ اور ان کی قوم کا ذکر ہے۔ جس میں حضرت نوح ؑ کو اللہ تعالیٰ نے ایک کشتی بنا کر ہر جانور چرند پرند کا جوڑا لے کر علاقے سے نکل جانے کا حکم دیا تھا، جبکہ سورہ اعراف میں بھی اسی واقعے کا ذکر ہے، جس کے صفحے سمندر میں کھلے تھے۔
دوسری جانب قرآن مجید کے آس پاس موجود ہریالی اور پودے یوں معلوم ہو رہے گویا یہی پودے قرآن مجید کو سن رہے ہوں۔