12 بچے انتقال کر گئے کیونکہ کھانا نہیں تھا۔۔ 54 بچوں کا 70 سالہ والد، جو بچوں کو پڑھانا چاہتا تھا مگر مہنگائی نے راستہ روک دیا

image

پاکستانی کسی سے بھی پیچھے نہیں ہیں، چاہے پھر ہنر کی بات یا پھر اپنی اولاد سے محبت کرنے کی بات۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسےہی پاکستانی کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی شہری کی خبر نے صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس پر 70 سالہ والد اپنے بچوں کی وجہ سے وائرل ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے نشکی سے تعلق رکھنے والا عبدالمجید مینگل کی 6 بیویاں اور 54 بچے وائرل ہو گئے۔

عام طور پر پاکستانی فیملی میں 4 سے 7 بچے موجود ہوتے ہیں، یہ بھی اُس صورتحال میں جب شادی جلد عمر میں ہو جائے، بہرحال یہاں بھی صورتحال عمر کے حوالے سے یکساں ہی ہے۔

عبدالباری کی پہلی شادی بھی 18 سال کی عمر میں ہو گئی تھی، اور پھر پہلی اہلیہ کے بعد 5 اور بیویاں بھی آ گئیں۔

لیکن صورتحال اُس وقت افسردہ ہو گئی جب 54 بچوں میں سے عبدالمجید کے 12 بچے انتقال کر گئے جبکہ 2 اہلیہ بھی اللہ کو پیاری ہو گئی۔

دراصل عبدالمجید ایک ٹرک ڈرائیور ہیں اور ماہانہ 25 ہزار تک کماتے ہیں، ایسے میں تمام بچوں کا پیٹ بھرنا مشکل تھا، یہاں تک کہ عبدالمجید نے قبول کیا کہ ان بچوں کی موت خوراک کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہوئی، ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ علاج کرا سکیں اور انہیں کھانا دے سکیں۔

دوسری جانب عبدالمجید کے بڑے بیٹے 32 سالہ عبدالباری مینگل بھی اب والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹرک ڈرائیور بن چکے ہیں، وہ بھی والد کا سہارا بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔

عبدالمجید اس بات پر بھی پریشان ہیں کہ ان کی آخری دس بچے اسکول نہیں جا پا رہے ہیں، لیکن وہ پُر امید بھی ہیں کہ بڑے بیٹے ان کا سہارا بنیں گے۔ جبکہ بچوں کے لیے کپڑے کا تھال خریدتے ہیں، جس میں سے بچوں کے کپڑے بنتے ہیں۔

ساتھ ہی عام طور پر گھر میں سبزی، دالیں بنتی ہیں اور 100 روٹیاں، لیکن خوشی کے موقع پر گوشت بنایا جاتا ہے، 3 بکرے گھر کے لیے خاص طور پر خریدے جاتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US