اپنی امی کی دوسری شادی کرانے کے لیے دلہا دیکھ لیا تھا۔۔ دنیا کی مشہور شخصیات کی زندگی کے وہ چند سچ، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

مشہور شخصیات کی زندگی میں ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں، جوکہ حیرت انگیز تو ہوتے ہی ہیں ساتھ ہی دلچسپ بھی۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو مشہور شخصیات سے متعلق دلچسپ معلومات اور حیرت انگیز معلومات فراہم کریں گے۔

شاہد آفریدی:

ویسے تو سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتے ہیں، لیکن لالہ کی زندگی میں بھی ایک ایسا وقت آیا تھا جب ان کے والد کا سارا پیسہ اسٹاک مارکیٹ میں لگا تھا اور وہ پیسہ ڈوب گیا تھا۔

ایسے میں مالی نقصان ہونے کی وجہ سے نہ صرف شاہد نے گھر کو سنبھالا تھا، بلکہ والد کا بھی سہارا بنے، شاہد آفریدی اپنے والدین سے بے انتہا محبت کرتے ہیں، ان کی رحلت کے بعد بھی آفریدی نے والدین کی ہر نصیحت کو نہ یاد رکھا ہے، بلکہ اپنی اولاد کو بھی دادا دادی کی نصیحتیں یاد بتاتے ہیں۔

براک اُزدمیر:

مشہور ترکش شیف بُراک اُزدمیر، جو کہ اپنے چہرے کی مسکراہٹ کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کرتے تھے، اب ہنسنا بھول چکے ہیں۔

براک کا شمار ان چند خوش اخلاق شیفز میں ہوتا ہے جو کہ اپنی لذیذ ڈشز کی وجہ سے شہرت پا ہی چکے ہیں ساتھ ہی اپنی مسکراہٹ بھی سب کو خوب بھا جاتےتھے۔ براک برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا ہو گئے تھے تاہم علاج معالجے کے بعد اب شیف کی حالت قدر بہتر ہے۔

لیکن حال ہی میں آنے والے ترکیہ زلزلے نے براک کے چہرے سے ہنسی چھین لی تھی، جس کے بعد سے اب براک ڈشز تو بناتے ہیں تاہم اب وہ چہرے پر خوشی نہیں ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو:

نوجوت سنگھ سدھو کی زندگی میں فالحال کافی اتار چڑھاؤ آ رہا ہے، لیکن اس سب میں سدھو اس لیے بھی پریشان ہیں، کہ ان کی بیٹی کی شادی نہیں ہو پا رہی ہے۔

سابق بھارتی کھلاڑی کی اکلوتی بیٹی رابعہ کی عمر بھی اب بڑھتی جا رہی ہے، ہر ماں باپ کی طرح سدھو اور ان کی اہلیہ بھی بیٹی کے لیے پریشان ضرور ہیں، لیکن پریشانی اس لیے بھی بٹ جاتی ہے، کیونکہ والدین سیاست کا حصہ ہیں، سیاسی گرما گرمی میں بہت کچھ رہ جاتا ہے۔

دوسری جانب بیٹی کی زد ہے کہ جب تک پاپا الیکشن جیت نہیں جاتے وہ شادی نہیں کرے گی، انوکھی خواہش لیے بیٹی نہ صرف والدین کو پریشان کیے ہوئے ہے، بلکہ سب کی توجہ بھی حاصل کر رہی ہے۔

نیمار جونئیر:

مشہور فٹبالر نیمار جونئیر نے بھی اس وقت سب کی توجہ حاصل کی، جب ان کی والدہ سے متعلق ایک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

چونکہ نیمار کا تعلق برازیل سے ہے، جہاں کا رہن سہن باقی معاشرے سے کافی مختلف ہےوالد اور والدہ کی طلاق کے بعد نیمار نے والدہ کو دوسری شادی پر بھی کوئی اعتراض نہیں کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ برازیلین معاشرے کے مطابق ان کی والدہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ زندگی گزار رہی تھیں۔ تاہم ان کی والدہ اور ان کے دوست میں شادی ہونے سے پہلے ہی علیحدگی ہو گئی۔

اس سب پر کھلاڑی کو کوئی اعتراض نہیں ہے بلکہ وہ اپنی والدہ کے لیے خوش دکھائی دیتے ہیں۔ تاہم قطر فیفا ورلڈ کپ میں شکست کے بعد نیمار شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US