کچھ لمحات اتنے دلچسپ اور ناقابل یقین ہوتے ہیں کہ انھیں تصویر میں کرلیا جائے تو بعد میں دیکھنے والوں کو یقین نہیں آتا۔ آئیے آپ کو آج ایسی ہی کچھ تصویریں دکھاتے ہیں جنھوں نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا
کیا اتنی لمبی گاڑی ہوسکتی ہے؟
دنیا کی لمبی سےلمبی کار بھی اتنی بڑی نہیں ہوسکتی پھر کیا یہ نظر کا دھوکا ہے؟ جی ہاں. تصویر کھینچنے والے کا کہنا ہے کہ جس وقت وہ پینورامک تصویر لے رہا تھا اس وقت اتفاق سے ایک گاڑی سامنے آگئی. وہ اتنا حیران تھا کہ خود بھی اس منظر کو حقیقت سمجھ بیٹھا تھا
بلی کا سایہ یا کچھ اور؟
ہماری طرح آپ کو بھی لگ رہا ہوگا کہ پیچھے سفید بلی کا سایہ ہے جبکہ غور سے دیکھیں تو پتا چلتا ہے کہ سفید اور کالے رنگ کی دو بلیاں کچھ اس انداز میں بیٹھی ہیں کہ ایک دوسرے کا عکس محسوس ہورہی ہیں البتہ فرق صرف رنگت کا ہے
تین ٹانگوں والا آدمی
اگر آپ کے سامنے والی کرسی پر 3 ٹانگوں والا شخص بیٹھا پو تو آپ بھی گھبرا اٹھیں گے۔ لیکن تھوڑا غور کرنے پر حقیقت سامنے آجائے گی۔ اگر یہ بھی نہیں تو کلاس ختم ہونے کا انتظار کریں تاکہ سچ سامنے آجائے۔
کیا یہ جہاز سستانے کے لئے چھت پر رکا ہے؟
لوگ بس اسٹینڈ جاتے ہیں اور جہاز کی فلائٹ ہو تو ائیرپورٹ جاتے ہیں اور انھیں دیکھیں چھت پر ہی جہاز کھڑا کیا ہوا ہے