رمضان میں اللہ نے اپنے بلالیا۔ پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور انتقال کر گئے۔
وہ اسلام آباد میں میریٹ سے سیکرٹیریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے تو ہائی لکس ریوو میں بیٹھے 5 افراد نے ان کی گاری کو ٹکر دے ماری۔
جس کے نتیجے میں یہ زخمی ہو گئےتو انہیں پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔
افسوسناک حادثے کے بعد ان تمام افراد کو پولیس نے حراست میں لےلیا ہے۔
ان کے انتقال پر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ مفتی عبد الشکورایک باعمل عالم، نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے۔ واضح رہے کہ ان کا تعلق جمعیت علمائے اسلام پارٹی سے تھا۔