حکومت کیلئے 21 ارب روپے فراہم کرنا کوئی مسئلہ نہیں تھا، مفتاح اسماعیل

image

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کیلئے 21 ارب روپے فراہم کرنا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پنجاب انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے اسٹیٹ بینک پنجاب الیکشن کے لیے فنڈز جاری نہیں کرے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا براہ راست اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کا حکم اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز ہے۔ وزارت خزانہ اور آڈیٹر جنرل بھی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر پیسے نہیں نکلوا سکتے، اس حکم پر عمل نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 21 ارب روپے فراہم کرنا حکومت کیلئے کوئی مسئلہ نہیں تھا، اس کیلئے پارلیمنٹ کی منظوری کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے پنجاب کے انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی گئی تھی۔ وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث نے کہا تھا کہ ملک کی مکمل مالی صورت حال آپ کے سامنے رکھ دی ہے۔ ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں مالی خسارہ ہدف میں رکھنے کے پابند ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US