پٹرول کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

image

سیاسی، معاشی اور آئینی بحران سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گیس مافیا نے قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پٹرول کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو بلاجواز اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد گھریلو سیلنڈر 120 روپے اور کمرشل 450 روپے مہنگا ہوگیا۔

ملک کے بڑے تمام شہروں میں ایل پی جی کی قیمت 310 روپے فی کلو پر پہنچ گئی،پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں 330 روپے جبکہ گلگت بلکستان میں 360 روپے میں فروخت جاری ہے۔

موٹرسائیکل والوں کیلئے سستا پٹرول ،منصوبے میں بڑی پیشرفت


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US