راولپنڈی میں کاروباری شخصیت اغواء کے بعد قتل

image

راولپنڈی میں کاروباری شخصیت فرحان اسرار کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق فرحان اسرار اپنے دوست و ملازم کے ہمراہ گاڑی پر ڈیفنس جا رہے تھے کہ اچانک ویگو گاڑی جس پر پولیس کی ریوالونگ لائٹ بھی لگی ہوئی تھی میں سوار کالے رنگ کی وردیوں میں ملبوس مسلح افراد نے گاڑی زبردستی رکوائی۔

فرحان اسرار کو ہتھکڑی لگا کر اپنی گاڑی میں بٹھا لیا اور ہمراہ موجود افراد کو دیگر مسلح افراد نے کور کرکے انکی گاڑی میں لیکر چلنا شروع کیا تو کچھ فاصلے پر مغوی سے مزاحمت کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی۔

گولی فرحان اسرار کے چہرے پر لگنے سے وہ دم توڑ گیا جس پر ملزمان گاڑی چھین کر متوفی کی ہتھکڑی لگی لاش اور ساتھ موجود دونوں افراد کو ہسپتال کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول پیڑولیم کا کاروبار بھی کرتا تھا، تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھ کر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US