سوشل میڈیا پر ان دنوں رمضان سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب حاصل کر لیتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کواسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ترکیہ کی ایک مسجد کی ویڈیو نے خوب توجہ سمیٹ لی ہے، جس میں ننھے بچے مسجد کے اندر کچھ ایسا کر رہے ہیں، جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔
دراصل ترکیہ شروع ہی سے چھوٹے بچوں کو مسجد میں لے جانے اور نماز کے بعد مساجد میں کھیلنے کی اجازت دی جاتی ہے، تاکہ بچے مسجد سے بھاگے نہیں۔
رمضان میں بھی اس حوالے سے منفرد قدم اٹھایا گیا ہے، جہاں چھوٹے بچوں کو اعتکاف کرانے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے، دراصل اس مسجد میں اس جنت کے پھولوں کو اعتکاف کرانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جا رہی تھی۔
بچوں کا جذبہ ایسا تھا کہ اپنے گھروں سے چھوٹے بستر اور قرآن مجید لے آئے اور پھر مسجد میں اعتکاف کی نیت سے بیٹھ گئے اور عبادت کرنے لگے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔