وفاقی وزیر مذہبی امورمفتی عبدالشکور کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی گئی۔
موٹروہیکل ایگزامینر کے مطابق مفتی عبدالشکورکی گاڑی کی رفتار30 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی، مفتی عبدالشکور کی گاڑی کوٹکرمارنے والی ڈبل کیبن کی رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔
ذرائع کے مطابق شاہراہ دستورپرجائے حادثہ کے مقام پرگاڑی کی حد رفتار60 کلومیٹرفی گھنٹہ مقررہے،شاہراہ دستورپرجائے حادثہ کے مقام پر اس وقت ٹریفک سگنلز فری کی ہوئی تھی۔