سکھوں کے عمران خان نے بھارت کی چیخیں نکال دیں۔۔ خالصتان میں پاکستان کے کون سے علاقے شامل ہیں؟ جانیے

image

بھارت میں ان دنوں مسلمانوں کے خلاف نفرت تو ایک بات پھر اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، تاہم اب دیگر مذہبی اقلیتوں کے خلاف پر بھی ہندو انتہا پسند کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

حال ہی میں بھارتی حکومت کی جانب سے خالصتانی رہنما کی گرفتاری کے لیے گرینڈ آپریشن کیا گیا تھا، جس میں خالصتانی رہنما امرتپال سنگھ سدھو کافی مقبول ہوئے ہیں۔

اس سب میں سب سے پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ خالصتان ہے کیا؟ دراصل بھارتی پنجاب اور سکھ برادری کے علیحدگی پسند گروہ کی جانب سے ایک نئی ریاست خالصتان کے وجود کا اعلان ہوا تھا، 1980 سے 1990میں یہ تحریک اپنے عروج پر تھی جب سکھ برادری کے تقریبا 22 ہزار جوانوں کو قتل کیا گیا تھا، جبکہ اس خالصتان کا اعلان 1940 میں ہی ہو گیا تھا، جب برطانوی راج دم توڑ رہا تھا۔

یہاں یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ خالصتان میں کون کون سے علاقے شامل ہیں؟ اس تنظیم کے مطابق بھارتی پنجاب، ہماچل پردیش، چندیگڑھ، ہریانہ، شملہ شامل ہیں، جبکہ پاکستان کا پنجاب کا زیادہ تر حصہ، اور خاص کر لاہور شہر بھی شامل ہے۔ جبکہ خالصتان کے لیے کینیڈا، برطانیہ اوریورپ میں موجود سکھ برادری خوب جوش و خروش سے ریفرنڈم میں حصہ لے رہی ہے۔

اسی حوالے سے رہنما امرتپال نے بھی یورپ سے 2022 میں بھارت کا رخ کیا جہاں انہوں نے اس تحریک میں ایک بار بھی جان ڈال دی ہے۔ 2012 میں یورپ جانے والے امرتپال نے والد کے کاروبار کو سنبھالا تھا اور ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کیا تھا۔ بھارتی حکومت کے خلاف ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اندرا گاندھی نے علیحدگی پسند تنظیم کے اُس وقت کے سربراہ جرنیل سنگھ بھندراوالے سمیت ہزاروں سکھوں کو قتل کرایا تھا، جبکہ 1984 میں گولڈن ٹیمپل پر ہونے والا آپریشن بھی سکھوں کو خوب طیش دے گیا، اور پھر اندرا گاندھی کے سکھ گارڈ نے ہی ان کا قلع قمع کر دیا۔

دوسری جانب امترپال سنگھ کی شہرت کی وجہ اور بھارتی حکومت کے لیے ڈر کی وجہ یہ ہے کہ وہ پنجاب میں لسانیت اور قومیت کا نعرہ بلند کر رہا ہے۔ پنجاب پہنچنے کے بعد امرتپال نے سب سے پہلا قدم یہ اٹھایا جو سکھ نوجوانڈرگ کا شکار تھے، ان کے لیے ایک میڈیکل سینٹر بنایا جہاں وہ اس لت سے چھٹکارا پا سکیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ سنگھ نے خالصتان کا نعرہ بھی ایک بار پھر بلند کیا، جس پر بھارتی حکومت کی صفوں میں بھی کھلبلی مچ گئی۔

امرتپال میں سکھ نوجوان کو اپنائیت محسوس ہو رہی ہے، جو کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے خوف کا باعث بھی بن رہی ہے، دوسری جانب کچھ حلقے یہ بھی گمان کر رہے ہیں کہ امترپال کو پاکستان کی آئی ایس آئی کی معاونت حاصل ہے، تاہم اس حوالے سے ٹھوس شواہد اب تک نہیں مل سکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US