جب تک نا اہل نہ ہو ں وزیراعظم نے باز نہیں آنا، منصوبہ لندن میں بنا، فواد چودھری

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ جب تک نا اہل نہ ہو ں وزیر اعظم نے باز نہیں آنا، پورا منصوبہ لندن میں بنا ،عمل درآمد یہاں پر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر جو عمل نہیں کرتا اس کے خلاف کارروائی ہو گی، سپریم کورٹ 6 ماہ کی سزا سنا سکتی ہے، 5 سال کی نااہلی بھی دے سکتی ہے۔

فواد چودھری نے کہا پی پی 25 سے الیکشن لڑیں گے،  سابقہ ایم پی اے بھی ہمارا بھائی ہے، ادھر سراج الحق بات کرنے آئے تو ادھر علی زیدی کو اٹھا لیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا یہ تو نہیں ہو سکتا کہ گرفتاریاں بھی ہوں اور مذاکرات بھی، پہلے مذاکرات کے لیے ماحول تو بنائیں پھر مذاکرات کریں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US