عید پر گھر کی صاف صفائی ہر کوئی کر رہا ہے لیکن سب سے پہلے عید کی صفائی میں گھر کے پنکھوں کو صاف کیا جاتا ہے اور چھت کو تاکہ اوپری حصے کی صفائی کرکے پہلے ہی فارغ ہو جائیں۔
زیادہ تر لوگ گھر کی صفائی تو کر لیتے ہیں لیکن ان کے پنکھے اتنے گندے اور مٹی جمی ہوئی ہوتی ہے کہ کوئی دیکھے تو برا لگتا ہے۔ اور کچھ گھروں میں تو پنکھے اتنے گندے ہوتے ہیں کہ پنکھا چلائیں تو مٹی گرنے لگتی ہے۔ آج جانیئے ایک ایسی آسان ٹپ جس سے صرف 5 منٹ میں آپ کے پنکھے بلکل صاف ہو جائیں گے۔
٭ ایک بالٹی گرم پانی میں چار چمچ ہائیڈروآکسائیڈ (بازار میں آسانی سے دستیاب ہے) شامل کریں۔
٭ پھر اس میں ایک تولیے کو 5 منٹ کے لئے ڈبو دیں۔
٭ اس کے بعد کپڑے دھونے والا سرف اس پانی میں مکس کریں۔
٭ اب ان تولیوں کو پنکھے کے پروں پر رگڑیں۔
٭ 5 منٹ تک رگڑیں۔
٭ پھر صاف کپڑے سے پنکھے کو صاف کرلیں۔
٭ لیجیئے ہوگئے آپ کے گندے سے گندے پنکھے باآسانی صاف ۔۔
اگر آپ کے پنکھے کے پروں پر ڈھیر ساری دھول جمع ہوگئی ہے اور پنکھا چلنے پر گرنے لگتی ہے تو ایک پلاسٹک کی بوتل کے اوپری اور آخری حصے کو رکھیں، درمیان سے بالکل نکال کر پیچھے کا حصہ رہنے دیں جیسا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے اور اس کے درمیان میں ایک کپڑا رکھ لیں، اسکو پنکھے کے پروں کے درمیان میں ڈنڈے کی مدد سے لے کر جائیں اور ایک سے دو بار آگے پیچھے کرکے ان کو صاف کردیں، لیجیے پنکھا نئے کی طرح چمک اٹھے گا۔