گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر بھارت سے تعلق رکھنے والی ثناء خان کی ایسی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے شوہر مفتی انس، ثنا کا ہاتھ پکڑے انھیں ایک جانب لے جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا روہانسے چہرے کے ساتھ کھنچی چلی جارہی ہیں جبکہ مفتی انس قدرے غصے میں ان کا ہاتھ پکڑ کے جارہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ روزہ افطار کی تقریب تھی جس میں بالی وڈ کے تمام ہی مشہور افراد موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کا آنا تھا کہ صارفین نے مفتی انس کے رویے پر انھیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ مفتی انس کو کم سے کم اپنی حاملہ بیوی سے اس طرح کا رویہ نہیں رکھنا چاہیے جبکہ ایک صارف نے انھیں اپنی اہلیہ پر رحم کرنے کا مشورہ بھی دے ڈالا۔
البتہ ثناء خان نے ویڈیو کے بارے میں بات کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی جس میں ان کا کہنا ہے کہ "میں حاملہ ہوں، ماں بننے والی ہوں اور تقریب میں باہر نکلتے ہوئے ڈرائیور سے رابطہ نہیں ہوہارہا تھا اسی دوران میری طبعیت خراب ہوگئی۔ میں نے اپنے شوہر کو فون کیا تاکہ وہ مجھے وہاں سے نکال کر لے جائیں۔ ویڈیو میں انس مجھے میری مرضی سے لے کر جارہے تھے اس لئے اس کو کوئی اور رنگ نہ دیا جائے۔