گرمیاں آتے ہی چھت پر رکھی پانی کی ٹنکی سب سے پہلے گرم ہوجاتی ہے۔ جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ گھر کے تمام نلکوں میں گرم پانی آنے لگتا ہے۔ نہ تو انسان وضو کرسکتا ہے نہ ہی منہ ہاتھ دھو سکتا ہے اور کھولتے ہوئے پانی سے نہانے کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ تو آئیے آج آپ کو اس مشکل سے نمٹنے کا ایک سادہ سا حل بتاتے ہیں۔
اس کے لئے ہمیں کیا چاہیے؟
اوپر دی گئی ویڈیو میں وی لاگر نے ایسے پتلے سے فوم کا استعمال کیا ہے جو سستا ہوتا ہے اور بہت آسانی سے بازاروں میں مل جاتا ہے۔ اس فوم کو عام طور پر مستر یا قالینوں کے نیچے بچھاتے ہیں تاکہ یہ گرمی اور سیلن کو اپنے اندر جذب کرلے۔ ہمیں اسی فوم کو اتنے بڑے سائز کا لینا ہے جسے ہم آسانی سے ٹنکی پر چپکا سکیں۔
طریقہ کار
فوم کو بچھا کر ہر طرف صمد بونڈ یا کسی دوسرے چمکانے والے محلول کو برش کی مدد سے لگا لیں اور فوم کو ٹنکی کے چاروں چانب اچھی طرح چپکا لیں۔ چھت پر رکھی ہوئی ٹنکی پر اب دھوپ کا کوئی اثر نہیں ہوگا اور نہ ہی پلاسٹک کی ٹنکی کا پانی گرم ہوگا۔ اسی وجہ سے نل کا پانی بھی گرمیوں میں ٹھندا رہے گا۔ آپ آرام سے ٹھنڈے پانی سے نہا سکتے ہیں۔