بیرسٹر سلطان محمود نے عمران خان کیخلاف بغاوت کردی

image

صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف بغاوت کرتے ہوے فارورڈ بلاک قائم کر لیا۔

جنگ اخبار کے مطابق آزاد کشمیر کی وزارت عظمی کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا مقابلہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امیدوار سے ہو گا۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ پاور شیرنگ فارمولے کے تحت ہمارا اتحاد پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا اگر وزیر اعظم کا امیدوار پیپلز پارٹی سے ہوتا تو ہم اسے ووٹ دینے کے پابند تھے ۔

پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک سے معاملات طے کرتے وقت ن لیگ کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی ہی فارورڈ بلاک نے ن لیگ سے رابطہ کیا ہے۔

اگر صورتحال جوں کی توں رہی تو ن لیگ 7 ووٹ کے ساتھ اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا رد عمل سامنے آنے کے بعد فارورڈ بلاک کی طرف بیرسٹر سلطان محمود نے رات گئے ن لیگ کے ساتھ مذاکرات شروع کر دیئے ہیں تاکہ انہیں فارورڈ بلاک کے امیدوار چودھری رشید کی حمایت پر آمادہ کیا جا سکے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US