اکثر والدین اور گھر والے اپنے بچوں کے ساتھ کہیں جاتے ہیں تو کھیلنے کودنے کا موقع بھی دیتے ہیں۔ البتہ بچوں کو کسی بھی خطرناک جگہ اکیلا چھوڑنا مناسب نہیں۔ یہاں تک کہ ایکسیلیٹر بھی ایسی جگہ ہے جو چھوٹے بچوں کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ اب زرا یہ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹے سے بچے کا ہاتھ ایکسیلیٹر میں آگیا ہے۔ ساتھ موجود 2 لوگ اس کا ہاتھ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن بچہ درد اور تکلیف سے رو رہا ہے۔
ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟
یاد رکھیں کہ ایکسیلیٹر میں چڑھتے ہوئے بچوں کا ہاتھ ہمیشہ تھامے رہیں انھیں خوامخواہ شرارت کرنے کی اس دوران اجازت نہ دیں۔ خدانخواستہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں انتظار میں وقت نہ گنوائیں بلکہ انتظامیہ سے رابطہ کریں۔