اسلام آباد سے چین جانے والی بس ۔۔ پاکستان کی واحد بس سروس جو چین لے کر جائے گی! جانیں اس کا کرایہ

image

سفر کا شوق سب کو ہوتا ہے لیکن اخراجات کا سوچ کر سب ہی دل ہار جاتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ ملک کے اندر ہی کسی شہر کی سیر کو نکل پڑتے ہیں۔ البتہ اب کسی کو بھی اپنے شوق پر پہرہ لگانے کی ضرورت نہیں کیونکہ پاکستان میں ایک نجی بس سروس دوسرے ملک تک آنے جانے کے لئے بس سروس کا آغاز کررہی ہے۔ اس سہولت سے طالب علموں کے علاوہ ایسے تمام افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو کسی دوسرے ملک کا رہن سہن اور کلچر دیکھنے کا شوق رکھتے ہیں۔ آئیے آپ کو اس بس سروس کے بارے میں دلچسپ معلومات دیتے ہیں۔

یہ بس سروس اسلام آباد سے چائنہ پہلی بار 13 مئی رات 1 بجے کو روانہ ہو گی۔ بس کا کرایہ اسلام آباد سے چائنہ 25000 روپے اسلام آباد سے چائنہ ریٹرن ٹکٹ 50000 روپے ہوگا۔

نجی بس سروس کا پہلا سٹاپ 07:30 صبح فیصل موورز ناران ٹرمینل، دوسرا سٹاپ 3 بجے دوپہر گلگت، تیسرا ستاپ شام 6 بجے ہنزہ، اور چوتھا رات 9 بجے سست بارڈر میں ہوگا۔

سفر کی تفصیلات، کھانا پینا وغیرہ

کمپنی کی طرف سے کھانا اور رہنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے طی اس کے علاوہ اگلے دن صبح 9 بجے سست بارڈر سے بس دوبارہ چلے گی اور دوپہر 12:30 خنجراب اور پھر چھٹا اور آخری سٹاپ تاشکرگن چائنہ تک پہنچے گی۔

کون سے دستاویزات چاہئیں؟

اس بس سروس لے ذریعے چین جانے کے لیے چین کا ویریفائیڈ ویزا، شناختی کارڈ کی اصلی اور فوٹوکاپی اور پاسپورٹ کی اصلی اور نقلی کاپی ہونا لازمی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US