میں اللہ کے پاس جا رہی ہوں ۔۔ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے خاتون کا اچانک انتقال کیسے ہوا کہ وہاں موجود لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے؟

image

اللہ تعالیٰ کبھی کبھی انسان کی دلی مُراد کچھ اس طرح بھی سُن لیتا ہے کہ انسان خود بھی سوچ نہیں پاتا کیا حقیقت ہے اور کیا افسانہ ہے؟ ایسا ہی کچھ خوش نصیب خاتون کے ساتھ ہوا جو ہمیشہ کہتی تھی کہ میں اللہ کے گھر جا کر واپس نہیں آؤں گی، تم دیکھ لینا میرا انتقال وہیں کعبہ کو چومتے ہوئے ہو جائے گا، میں ادھر ہی دفن ہو جاؤں گی۔

ایم پی اے سعدیہ سہیل صاحبہ نے بھی اپنی ویڈیو میں اس خوش نصیب خاتون کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مصر کی ایک خاتون ہمیشہ یہ خواہش کرتی تھی کہ اللہ تعالیٰ کے گھر جا کر ادھر کی مقین بن جاؤں گی، مجھے وہیں دفن ہو نا ہے۔ اس کی یہ مراد اس رمضان میں قبول بھی ہوگئی ، وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے گئیں اور اچانک ان کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے باعث حرم میں انتقال فرما گئیں۔

اس کے متعلق سعدیہ صاحبہ کہتی ہیں کہ وہ خاتون کتنی اللہ کے قریب ہوں گی جو اللہ نے ان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش کو یوں پورا کردیا جیسے وہ خاص انتظام کروا کر آئی ہوں۔

ان کے شوہر نے اس سے متعلق کہا کہ مجھے تعجب ہے کہ وہ جو کچھ اللہ سے مانگ کر آئی تھی، خواہش کرکے آئی تھی، بات کرکے آئی تھی، مکہ کی زمین میں دفن ہونے کی خواہش اللہ نے اس کی اتنی آسانی سے قبول فرمالی اور روزے کی حالت میں اس کو اپنے پاس بُلایا اس سے زیادہ کسی کے جنتی ہونے کا کیا ثبوت ہوسکتا ہے۔ میرے خاندان کے لیے تو یہ اعزاز کی بات ہے کہ میری بیوی اللہ کو یاد کرتے ہوئے، اس کے گھر کا طواف کرتے ہوئے حالتِ روزہ میں اللہ کے پاس چلی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US