میری بیٹی پیدا ہوئی تو۔۔ مشہور مذہبی رہنما ناصر مدنی نے تیسری بیٹی پیدا ہونے پر کیا پیغام دیا تھا؟ ویڈیو وائرل

image

اکثر سوشل میڈیا پر کچھ ایسی معلومات ہوتی ہیں، جو کہ سب کی توجہ بخوبی حاصل کر لیتی ہیں، کچھ تو سب کوخوب حیرت میں بھی ڈال دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

مشہور عالم دین اور مذہبی رہنما ناصر مدنی جہاں سوشل میڈیا پر اپنے دلچسپ بیانات کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، وہیں ان کے بیانات سب کو متاثر بھی کر رہے ہیں۔

ناصر مدنی کا شمار بھی ان چند مذہبی شخصیات میں ہوتا ہے، جو کہ نوجوانوں میں بھی سب کی توجہ خوب سمیٹ رہے ہیں۔

ان کا ایک ایسا بیان بھی سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، جس میں وہ اپنی نومولود بچی کو گود میں لیے بیٹھے ہیں، بیٹی کی پیدائش پر ناصر مدنی نہ صرف جھوم اٹھے بلکہ اپنی بیٹی کو لیے اللہ کا شکر بھی ادا کرتے دکھائی دیے۔

ساتھ ہی ناصر مدنی نے بتایا کہ میری پہلی بیٹی کا نام ام ایمن، جبکہ دوسری بیٹی کا نام مریم رکھا، اور اب میری تیسری بیٹی کا نام میں نے حلیمہ ناصر مدنی۔

ساتھ ہی بتایا کہ میری بھی تین بہنیں ہیں، میری والدہ کی بھی تین بہنیں ہیں، میرے بھائی کی بھی تین بیٹیاں ہیں، یہ بات کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اللہ جسے چاہے رحمت دے، جسے چاہے نہ دے۔

میری سب سے یہی دعا کہ کسی بیٹی کو اس نہز تک نہ لے جائیں کہ وہ یہ کہنے لگے کہ مجھے چھوڑ دو۔ ساس کو بھی چاہیے اپنی بہو کو برداشت کرے، ایسے ہی جیسے ماں بیٹی کو برداشت کرتی ہے۔

ناصر مدنی بتاتے ہیں کہ بیٹی کی پیدائش پر ہم نے خاندان میں مٹھائی تقسیم کی، ساتھ ہی میری اہلیہ بیٹی کے کپڑے بھی روزانہ تبدیل کرتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US