آج کل کے ڈکیتوں کو کیا ہو گیا ہے، ڈکیتی کرنے آئے چور موٹر سائیکل کے بدلے کیا لے گئے؟ شہری بھی حیران، ویڈیو

image

کراچی میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتیں جہاں سب کو حیران کر دیتی ہیں، وہی کچھ ایسی بھی وارداتیں ہیں جو کہ وائرل ہو جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں سڑک پر موجود ایک نوجوان ڈکیتی کا شکار ہوا۔

لیکن یہ ڈکیتی کچھ مختلف تھی، کیونکہ موٹر سائیکل تو ڈکیت گلی میں ہی چھوڑ گئے، تو پھر لے کر کیا گئے؟ یہ ویڈیو نے بتا دیا۔ رات کے اندھیرے میں گلی میں نوجوان گھر کی جانب بڑھ رہا تھا کہ مخالف سمت سے موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان میں سے ایک اترا۔

اور اترتے ہی نوجوان کے آگے اسلحہ تان لیا، اب ظاہر ہے بندوق کو دیکھ کر نوجوان بھی مجبور تھا، اور اس نے یہی سوچا ہوگا کہ میری بائیک اب چوری ہی ہو گئی۔

معمول کے مطابق پہلے تو ڈکیتوں نے موبائل فون وغیرہ لیے اور نوجوان کو راستہ ناپنے کا کہا اور ساتھ ہی کہا کہ پیچھے مڑ کر مت دیکھنا، نوجوان نے سر تسلیم خم کیا اور دور ہونے لگا۔

لیکن حیرت انگیز طور پر ڈکیت بائیکل وہی چھوڑ کر محض نوجوان کے ہاتھ میں موجود دہی ساتھ لے گئے، عین ممکن ہے کہ دہی چور ہی ہون جنہیں صرف دہی کی ضرورت ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US