عید اطمینان سے گزاریں، رانا ثناء اللہ کا عمران خان کو مشورہ

image

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عید الفطر اطمینان سے گزاریں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف جاری مقدمات کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عمران خان کے خلاف کسی قسم کا آپریشن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کو قانونی طریقے سے نہیں بلکہ غیر قانونی طور پر ہراساں کرنے سے روکا ہے۔

پنجاب انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی جج کی تعیناتی کے پیچھے لابنگ ہی نظر آتی ہے۔ اسی لابنگ کے نتیجے میں آج سپریم کورٹ میں 8 اور 7 کی تقسیم نظر آرہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US