عید کے دن بھی کام کرتے ہیں اور صرف 20 روپے کماتے ہیں۔۔ ظفر عباس نے کیسے بچوں کو عید کی شاپنگ کروائی؟ خوبصورت ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لئے

image

“یہ وہ بچے ہیں جو سارا ن محنت کرتے ہیں اپنے استادوں سے مار کھاتے ہیں تاکہ گھر چلانے کے لئے کچھ پیسے کما سکیں۔ ان پر گھر کی ذمہ داری ہوتی ہے اور عید کے دن بھی 18 گھنٹے کام کرنا پڑتا ہے تب جا کر کبھی 20 روپے یا 50 روپے تک کما پاتے ہیں“

یہ کہنا ہے مشہور سماجی کارکن ظفر عباس کا جنھوں نے گزشتہ روز شہر کی سڑکوں پر محنت مزدوری کرنے والے غریب بچوں کو عید کی خصوصی شاپنگ کروائی۔ ان بچوں میں مکینک اور اسی طرح کے کام کرنے والے کئی محنت کش بچے شامل تھے۔

ہم عید کی خریداری نہیں کرتے کیونکہ پیسے نہیں ہوتے

جب ظفر عباس نے ان بچوں سے عید کی تیاری کا پوچھا تو زیادہ تر بچوں کا جواب تھا کہ ہمیں گھر چلانے کے لئے پیسے نہیں پورے پڑتے تو خریداری کہاں سے کریں گے۔ ان بچوں کے چہروں پر تھکن تھی اور روزہ افطار ہونے کے بعد یہ اندھیرے میں بھی اپنے استادوں کی زیر نگرانی کام کررہے تھے۔

عید کے کرتے اور نئے جوتے

ظفر عباس نے ان بچوں کو جمع کر کے سب سے پہلے ایک معروف ہئیر سیلون جا کر ان کا فیشل اور بالوں کی کٹنگ کروائی اور پھر ان کو لکی ون لے جا کر عید کے کرتے اور جوتے دلوائے۔

بچے خوشی سے کھل اٹھے

نئے کپڑے اور جوتوں کے ڈبے لے کر بچوں کے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے۔ یقیناً ان محنت کش غریب بچوں کے لئے یہ ایک یادگار عید ثابت ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US