نوٹوں سے بھرے گڈیاں نکالیں اور ۔۔ پیشہ ور بھکاریوں کی ڈھیروں روپے جمع کرنے کی وائرل ویڈیو نے سب کو چونکا دیا

image

صحیح کہتے ہیں کہ آج کا بھکاری لاکھوں روپے کما رہا ہے۔ اسی بات سے منسلک ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پیشہ ور بھکاریوں کا ایک گروپ نقد کنتے ہوئے دیکھا گیا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو بھکاریوں کی نوٹ گننے کی حیرت انگیز ویڈیو کلپ دکھانے جا رہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی بھکاری نوجوان زمین پر بیٹھے نوٹوں سے بھرے تھیلوں سے کرنسی نوٹ نکال کر گننے میں مصروف ہیں۔

کسی نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔ ایک کو اپنی قمیض کے اندر سے نقدی کے ڈھیر نکالتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

کسی کو سو روپے کے نوٹ جمع کرتے دیکھا گیا تو کوئی دس بیس روپے کی موٹی گڈی ہاتھ میں لیے ہوا ہے۔ انہیں معلوم بھی نہیں ہوتا کہ ان کی ویڈیو بنائی جا رہی ہے بلکہ وہ تو اپنے کام میں مصروف ہوتے ہیں۔

بھکاری مافیا پاکستان بالخصوس شہر کراچی میں سرگرم ہے۔ دس دس روپے لوگوں سے بھیک مانگ کر وہ ہزاروں لاکھوں روپے بنا لیتے ہیں۔ مگر ان کی روک تھام کے لیے تاحال کوئی عمل اقدامات عمل میں نہیں لائے گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US