مئی میں موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی

image

پاکستان میں مئی کے مہینے میں موسم کے بارے ماہر موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فورکاسٹنک ماڈلز مضبوط مغربی ہواؤں کے سلسلے کی نشاندہی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مئی میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ کہ 28 اپریل سے 5 مئی کے دوران بارش برسانے والا سسٹم ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے جو 2023 کا اب تک کا سب سے مضبوط بارشوں کا سسٹم ہو سکتا ہے۔

بین الاقوامی فورکاسٹنک ماڈلز کراچی سے کشمیر تک مسلسل بارشوں کی پیشگوئی کر رہے ہیں، ملک کے مختلف مقامات پر اس سسٹم سے تیز بارشیں، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US