آپ ﷺ کے باغ میں پاکستانی سموسے، پکوڑے۔۔ مدینہ منورہ میں موجود آقائے دو جہاں ﷺ کا کھجوروں کا باغ، جو آج بھی اسی طرح موجود ہے، ویڈیو

image

ویسے تو سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ دل کو چھو جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر آقائے دوجہاں ﷺ کے باغ کی ایک ایسی ہی ویڈیو نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے، جس میں ایک پاکستانی نوجوان کے آپ ﷺ کے باغ میں روزہ افطار کیا۔

نوجوان نے سب سے پہلے پاکستانی کھانوں جن میں سموسے اور پکوڑے شامل ہیں، انہیں افطار میں کھانے کا ارادہ کیا اور سعودی عرب میں موجود پاکستانی دکان کی طرف چل دیا۔

اس کے بعد نوجوان نے سعودی عرب کا مقامی جوس، یعنی صوبیا لیا، جو کہ تازہ پھلوں سے مقامی افراد بناتے ہیں، جس کے بعد نوجوان اُس مقام پر پہنچا، جہاں اسے جانے کے لیے بے تابی ہو رہی تھی۔

جہاں جانے کا خواب ہر مسلمان کا ہوتا ہے، اُس مقام پر آج یہ نوجوان بھی موجود تھا، دراصل یہ باغ کھجوروں کا باغ ہے، جس میں اب سعودی حکومت کی جانب سے عاشق رسول ﷺ کے لیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں، جو یہاں آتے ہیں اور اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

اس باغ میں چرند پرند بھی موجود ہیں، مصنوعی چھوٹی سی نہر بھی بنائی گئی ہے، جبکہ بیٹھنے کے لیے بھی خاص انتظامات کیے گئے ہیں، ساتھ ہی طوطے بھی موجود ہیں۔

عجوہ کھجور اس باغ کی خاصیت ہے، جبکہ یہاں مقامی طور پر ایک ہوٹل بھی بنایا گیا ہے، جو کہ آنے والے عاشق رسول ﷺ کو سہولت دیتا ہے۔

جبکہ مدینہ کی خاص ڈش یعنی موٹی روٹی اور دہی بھی افطار میں موجود تھا، پاکستانی سموسے، پکوڑے تو تھے ہی ساتھ ہی مقامی شربت بھی رکھا گیا،اب ظاہر ہے، آقائے دو جہاں ﷺ کے باغ کا منظر جہاں دن کا اجالے میں بھی ایسا سکون جو شاید کہیں اور نہ ہو اور پھر اذان کی آواز۔

منظر تو خوبصورت ہونا ہی تھا، اس خوبصورت منظر نے جہاں صارفین کا دل موہ لیا وہیں انہیں اس مقام پر ایک بار زیارت کرنے کی چاہ بھی بڑھا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US