پاکستان میں گزشتہ سال ہونے والی شدید موسمیاتی صورتحال کے بعد ایک بار پھر ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر موجود موسم کے پیجز پر ایک نئے برسات کے سسٹم سے متعلق کافی چرچہ ہو رہا ہے، جو کہ ایک بار پھر پاکستان کے متعدد شہروں میں برسات کا باعث بنے گا۔
تاہم برسات کے ساتھ ساتھ اس بار ژالہ باری، آندھی، طوفان، موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ کچھ شہروں میں تو صورتحال خراب ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مغربی سلسلے کی ایک اسٹرانگ ڈسٹربنس رواں ماہ کے 28 اپریل سے ملک کے ملک مختلف شہروں کو متاثر کر سکتی ہے، جبکہ کشمیر سے کراچی تک موسم خوشگوار رہنے، بارشیں ہونے اور صورتحال خراب ہونے کے بھی امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
یعنی عید الفطر پر تو نہیں البتہ عید کے بعد برسات ضرور متوقع ہے، جبکہ شہر کراچی کی بات کی جائے تو ماہرین کے مطابق شہر قائد میں بھی مینہ برسنے کا امکان ہے۔ تاہم واضح رہے محکمہ موسمیات کی جانب سے اب تک اس سسٹم سے متعلق کوئی وارننگ یا ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔