عید کس دن ہوگی؟ مفتی صاحب کی عید کا اعلان کرنے کی تقریر، سوشل میڈیا پر وائرل

image

عید الفطر کی آمد آمد ہے، رمضانُ المبارک اپنے اختتام کو ہے۔ ہر کسی کی نظر عید کے چاند کی آمد پر ہے، سب کو انتظار ہے کہ کب عید کا چاند نکلے گا ؟ عید جمعے کو ہوگی یا یفتے کو؟ اس بات کا پہلے سے علم کسی کو نہیں ہے کیونکہ یہ تو چاند کی پیدائش پر منحصر ہوتا ہے۔

ایسے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے مفتی صاحب اپنے طور پر عید کا اعلان کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ مفتی صاحب سب کو سلام کرتے ہوئے چاند دیکھے بغیر ہی فرما رہے ہیں کہ جناب آج عید کا چاند نظر نہیں آیا ہے، لہٰذا عید ہفتے کو ہوگی اور عید کے اجتماعات نہایت سادگی سے کیے جائیں۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین اعتراض کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ چاند کسی بھی دن آئے عید تو ہفتے کی ہوگی تو کسی نے کہا عید ہفتے کو کروانے کی سکرپٹ تیار کرلی ۔۔ چاند کا موڈ بعد میں دیکھیں گے ، کچھ لوگ کہہ رہے ارے بھائی کوئی چاند سے بھی پوچھ لو وہ کب نکلنا پسند کرے گا۔

واضح رہے یہ ویڈیو بھارتی چینلز پر گردش کر رہی ہے جس میں آزاد کشمیر کی عید کے حوالے سے اعلان کی تیاری کی جارہی ہے۔ مگر ملک بھر میں عید اس مرتبہ ہفتے 22 اپریل کو متوقع ہے۔

وائرل ویڈیو کے متعلق جموں کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ مجھے دور درشن کے اہلکاروں نے چاند کی پیشگوئی سے متعلق ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے کا کہا تھا تاکہ آخری وقت میں رش سے بچا جا سکے لیکن اس ویڈیو کا صرف کچھ حصہ سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا تاکہ لوگوں میں افراتفری پھیل جائے۔ البتہ یہ پریکٹس ہم 10 سال سے کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US