پاکستان میں آج چاند نظر آئے گا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

image

پاکستان میں اس وقت چاند نظر آنے اور نہ آنے سے متعلق بحث جاری ہے لیکن اب محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو عید کے چاند سے متعلق بتائیں گے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں چاند نظر نہیں آئے گا۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی عمارت میں ہوگا جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے۔

دوسری جانب سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے شوال کے چاند کے حوالے سے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی فیصلہ کرنے سے پہلے تمام امور کا درست طریقے سے جائزہ لے کیونکہ عیدالفطر کے حوالے سے کافی قوی اطلاعات سامنے آچکی ہیں کہ آج چاند نظر نہیں آئے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US