مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

image

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کے اجلاس میں شوال کے چاند کی رویت کا فیصلہ ہو گا۔

پاکستان میں  آج 29 واں روزہ ہے،  شوال کا چاند نظر آنے کی امید ہے لیکن ماہرین موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے شوال کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔

اس ضمن میں ماہرین نے بتایا ہے کہ سائنسی اعتبار سے پاکستان میں چاند کی عمر 9 گھنٹے 49 منٹ ہے جس کی وجہ سے وہ دکھائی نہیں دے گا کیونکہ 20 گھنٹے سے زائد عمر کا چاند نظر آتا ہے۔

اعداد و شمار کے لحاظ سے لاہور میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان 6 بجکر 57 منٹ تک ہے جب کہ صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان 7 بجکر 7 منٹ تک بتایا گیا ہے۔

انوکھی مسجد جس کی کھڑکیوں سے چاند دیکھا جاسکتا ہے

واضح رہے کہ برونائی میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے معنی ہوئے کہ عیدالفطر برونائی میں ہفتے کے دن منائی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US