نوازشریف بزدلوں کی ٹیم کا کپتان ہے، عمران خان

image

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف بزدلوں کی ٹیم کا کپتان ہے، ان کا کہناتھاکہ نواز شریف اکیلا نہیں،بزدلوں کی ٹیم میں اور بھی کھلاڑی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کی تو صلاحیت ہی یہی ہے کہ وہ سارے بزدل ہیں،عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور ہمارے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے، پولیس علی امین گنڈاپور کوکبھی اِدھر،کبھی اُدھر گھوما رہی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے، پی ڈی ایم کوبھاگنے کے بجائے پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنا چاہیے، پی ڈی ایم وکٹیں اٹھا کر بھاگ رہی ہے اور ہم ان کو واپس لارہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US