عید کے موقع پر جہاں شہروں میں رہنے والے اپنے حساب سے انجوائے کرتے ہیں، بالکل ایسے ہی دیہاتوں میں رہنے والوں کے لیے بھی بالکل الگ سماں ہوتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جس میں سرگودھا کا ایک گاؤں سب کو پرانی یادوں میں لے جا رہا ہے۔
اب ظاہر ہے کہ کسی خوشی کے موقع پر گاؤں میں بھی الگ ہی رونق ہوتی ہے، وہ تنگ اور کچی گلیاں، جن کے ساتھ ہی نیچے کی طرف نالی جا رہی ہوتی ہے، اور پھر کچی دیواریں، جو کہ ایک الگ ہی احساس پیدا کر رہی ہوتی ہیں۔
مٹی کی ان دیواروں پر رکھے برتن، لکڑی کی چارپائی پر بیٹھے بوڑھے، صحن میں کھیلتے بچے اور کچا کچن آج بھی سب کو بھا جاتا ہے، کیونکہ قدرت کے قریب رہنے والے یہ لوگ بیماریوں کے قریب نہیں ہوتے تھے۔
وہ صبح کا دلچسپ نظارہ اور رات سورج ڈوبنے کا منظر جس میں محض چرند پرند ہی گنگنا رہے ہوتے ہیں، سب کو بھا جاتا تھا۔
عید کا موقع ہو یا پھر میلے کا سماں، جب کلفی والا، سرکس والا، جھولوں والا، مٹھائی کی دکان، بچوں کے کھلونے والا غرض ہر دوسرا گاؤں والا میلے میں شرکت بھی کرتا اور اپنا کاروبار بھی۔
کھیتوں کے آس پاس ہی لگے جھولے، سرکس، اور دیگر تفریحی چیزیں سب کو بھا جاتیں۔ یہ ویڈیو بھی کچھ ایسے ہی منظر کی ترجمانی کر رہی ہے، سرگودھا گاؤں میں جب عید کے موقع پر یا پھر کوئی میلہ لگتا ہے تو کیا منظر ہوتا ہے، خود دیکھ لیں۔