میاں نواز شریف کی محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

image

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

نواز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاکستان کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دیگر اہم عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ نواز شریف اورخاندان کے دیگر افراد عمرہ ادا کرنے کے بعد سعودی عرب میں موجود ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US