جانور گھروں میں گھسنے والے تھے۔۔ رات کے اندھیرے میں خفیہ کیمرے نے شکار اور شکاری کی پراسرار ویڈیو، دیکھیے

image

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، جس میں کچھ منفرد ہوتا ہے، کچھ ایسا جو صارفین کو حیران کر دیتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ایک گاؤں کی سڑک پر اچانک گائے بیل افراتفری کی حالت میں بھاگنا شروع ہو گئے تھے، رات کے اندھیرے میں یہ جانور اتنی خاموشی میں بھاگ رہے تھے کہ سب حیران تھے۔

ایسا معلوم ہو رہا تھا کہ شاید کوئی انہیں پکڑنے کی کوشش کر رہا تھا، یا پھر کوئی ان کی جان کا دشمن بن بیٹھا تھا، تب ہی جانور بنا پیچھے مڑے دم دبا کر بھاگ رہے تھے۔

جیسے ہی جانوروں کا جھنڈ ختم ہوا تو پھر ایک کتا بھی انہی کے پیچھے آتا دکھائی دیا، پہلے تو یہ گمان ہوا کہ شاید کتے سے ڈر کر ہی جانور بھاگ رہے ہوں، تاہم جب کتا تھوڑی دیر کو رکا اور پھر بھاگنا شروع ہوا تو تھوڑا عجیب معلوم ہوا۔

اور پھر اچانک منظر میں شیر نے انٹری دی، کتا بھوکنتا ہوا جانوروں کی طرف کو بھاگا اور شیر بھی پیچھے پیچھے کو آن پہنچا، دراصل یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا تھا، جہاں جانور کا شکار کرنے شیر گاؤں میں بھی گھس آیا۔

تاہم کتا ان جانوروں کی جان بچانے کو آیا، ویڈیومیں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ جانور آگے کو بھاگ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US