اب تو سر کے بال بھی چلے گئے ہیں۔۔ پہچانیں مشہور شخصیات کی جوانی کی تصاویر، جو اب بالکل بدل گئے ہیں

image

مشہور شخصیات کی پرانی تصاویر اکثر صارفین اور مداحوں کو بھی حیران کر دیتی ہیں ان کی مشکلات اور ان کی جوانی کچھ ایسی ہوتی ہے، جو کہ آج کے دور سے کافی مختلف نظر آتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

اس تصویر میں موجود یہ شخصیت سیاسی طور پر کافی فعال ہیں، اس وقت میں سیاسی منظر نامے سب کی توجہ حاصل کرنے والی شخصیت نواز شریف کے ساتھ موجود ہیں۔

کیا آپ انہیں پہچان سکے ہیں؟ پہچاننے کی کوشش کریں کیونکہ یہ نواز شریف کی حکومت میں وفاقی کابینہ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں، اگر نہیں رک جائیے، ہم خود ہی بتا دیتے ہیں، یہ کوئی اور نہیں بلکہ احسن اقبال ہیں، جو کہ ناروال میں 1996 میں ہونے والے ایک سیاسی جلسے میں شریک ہیں۔

یہ شخصیت بھی جانی پہچانی ہیں، ہم نے اس تصویر میں صرف انہی خاتون کو لیا ہے، تاکہ آپ انہیں پہچان سکیں، پہلی تصویر میں یہ خاتون اپنی فیملی کے ہمراہ موجود تھیں اور دوسری جانب اپنے شوہر کے ہمراہ۔

کیا آپ نہیں پہچان سکے ہیں؟ یہ شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف ہیں، جو کہ ایک طرف اپنی والدہ، والد اور بچوں کے ہمراہ موجود ہیں اور خوشگوار لمحات کو انجوائے کر رہی ہیں۔

تو دوسری جانب مریم نواز اپنے شوہر کے ہمراہ موجود ہیں اور ایک اچھے لمحے کو شوہر کے ہمراہ بتا رہی ہیں۔

یہ تصویر سابق وزیر صحت پنجاب کی ہے، جو پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنما ہیں، جی ہاں، کوئی اور نہیں بلکہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہے، جو کہ تھیلیسمیا سے متاثر بچوں کے ہمراہ وقت بتا رہی ہیں۔

کینسر کو شکست دینے والی ڈاکٹر یاسمین راشد اگرچہ کافی بدل چکی ہیں، تاہم ان کا جذبہ، ہمت اور حوصلہ مزید بلند ہو گیا ہے۔

جبکہ یہ تصویر ایک ایسی شخصیت کی ہے، جس نے شروعات سے ہی سخت محنت کی اور آج ایک ایسا مقام حاصل کر لیا ہے جو کہ سب کو متاثر کر رہا ہے، جی ہاں، گلی گلی قلم بیچ کر گزارا کرنے والا یہ شخص اب مشہور کامیڈین بن چکا ہے۔

اگر آپ نے ان کی آنکھوں سے اندازہ نہیں لگایا تو رک جائیے جناب، ہم خود ہی بتا دیتے ہیں، یہ کوئی اور نہیں بلکہ جونی لیور ہیں جو کہ اپنی جوانی کے دور میں ہیں، جن کی زندگی میں بیٹے اور بیٹی نے سب کچھ بدل دیا۔ بیٹے کی جان لیوا بیماری نے باپ کو وقت سے پہلے بوڑھا ضرور کر دیا تھا مگر انہوں نے نے ہمت نہیں ہاری اور بیٹے کو اس جان لیوا بیماری سے بچایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US