والد کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتے والدہ بھی زخمی ہو گئیں۔۔ بڑا افسر بننے کا خواب دیکھنے والا نوجوان، جس کو مشکل نے کیسے بدل کر رکھ دیا؟ ویڈیو

image

زندگی کب بدل جائے، کسے معلوم، لیکن جب یہ زندگی بدلتی ہے، تو انسان کو مزید مضبوط ضرور بنا دیتی ہے، کچھ اسے سمجھ جاتے ہیں اور کچھ بکھر جاتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسے ہی نوجوان کی ویڈیو سب کو حیران کر رہی ہے، جس میں وہ نوجوان گھر کا اکلوتا چشم و چراغ ہے، اب ظاہر ہے، گھر کا اکلوتا چشم و چراغ ہونے کی وجہ سے سب کا دلارا بھی ہے۔

نوجوان اپنے والدین اور دادی کے ہمراہ خوش و خرم زندگی گزار رہا تھا کہ اچانک اس کی زندگی میں کچھ ایسا ہوا جس کی اسے امید نہ تھی۔

پہلے والد ایک ایسی دماغی بیماری میں مبتلا ہوئے جس میں ان کے دوبارہ صحت مند ہونے کی امید نہ ہونے کے برار تھی اور وہ خود کو سنبھال ہی نہیں پا رہے تھے۔

ظاہر ہے اچانک والد کو بستر مرگ پر دیکھ کر بیٹے کی زندگی وہیں ختم ہو جاتی ہے، مگر اس نوجوان نے ہمت نہیں ہاری اور والد کو سپورٹ کرتا رہا، والدہ بھی نوجوان کو خوب سپورٹ کرتی رہی۔

لیکن پھر اچانک دادی بڑھاپے کے باعث بیمار رہنے لگی، تو دادی کو سنبھالنے کی ذمہ داری بھی نوجوان پر آن پہنچی، اور اسی اثناء میں والدہ بھی گھر میں گرنے سے ہاتھ فریکچر کرا گئیں۔

اس کے بعد اب مکمل طور پر نوجوان پر ذمہ داری آ گئی، وہ عمر جس میں نوجوان اپنے مستقبل کا خواب دیکھتا ہے، پلان کرتا ہے، تمام کے تمام پلان دھرے کے دھرے رہ گئے، کیونکہ والدہ، والد اور بوڑھی دادی کو سنبھالنے سے ہی بیٹے کو وقت نہیں ملتا تھا۔

ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین بھی خوب متوجہ ہوئے اور اس بات کو سوچنے پر ضرور مبتلا ہوئے کہ زندگی میں انسان بہت کچھ سیکھ جاتا ہے، بشرط یہ کہ اسے ہر چیز سمجھنے کا موقع ملے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US