بلوچستان اور کراچی کے راستے میں ایسے کئی حادثات پیش آ چکے ہیں، جہاں ہر ماہ 50 سے زائد زندگیاں لقمہ اجل بن جاتی ہیں، یہ حادثات بسوں اور ٹرکوں کے درمیان ہی پیش آتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی ویڈیو کے بارے میں بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے صارفین کے دل دہلا دیے ہیں اور خوف میں مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ زندگی اور موت کا سوال بننے والا یہ مسافر اب خطرناک حد تک جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلے رنگ کی بلٹ بس جو کہ خضدار کے ہائی وے پر موجود ہے، اچانک چھت پر موجود سامان میں آگ بھڑک جانے کی وجہ سے کھیت میں اتر گئی ہے۔
اب ظاہر ہے چھت پر لگی آگ کا اندر بیٹھے ماسفروں اور بس ڈرائیور کو کیسے معلوم ہوتا؟ لیکن بھلا ہو آس پاس موجود شہریوں کا جنہوں نے بس ڈرائیور کو مطلع کیا، جس کے بعد ڈرائیور نے سب سے پہلے بس میں موجود مسافروں کو نکالا اور پھر بس کو کسی ایسی جگہ لے جانے کا فیصلہ کیا جہاں کم نقصان ہو اور پانی بھی موجود ہو۔
تاہم دور دور تک اتنی مقدار میں پانی موجود نہ تھا جس سے بس کی آگ کو بھجایا جا سکے، لیکن ڈرائیور نے ہار نہیں مانی اور آخری وقت تک بس کو بھگاتا رہا تاکہ ہوا کی وجہ سے آگ بھج سکے۔
صارف کی جانب سے لکھنا تھا کہ بس میں لگی آگ سے کوئی جانی نقصانہ تو نہ ہوا تاہم مالی نقصان ضروری ہوا ہے جبکہ بس کو بھی زیادہ نقصان نہیں ہوا۔