بھارتیوں نے اپنی میمر کو مکے لاتے مار دیے۔۔ مشہور سوشل میڈیا میمر جو غریبوں کو کھانا کھلاتا ہے، دلچسپ معلومات

image

سوشل میڈیا پر ان دنوں جو شخصیات زیادہ تر مشہور اور مقبول ہو رہی ہیں، ان میں ایک بھارتی شخص بھی کافی وائرل ہیں، جو کہ اب میم میں بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوجوان پنیت کمار کافی وائرل ہو چکے ہیں، ایک دلچسپ بات تو یہ ہے کہ دوران سفر موٹر سائیکل پر پنیت نے چیختے ہوئے فلم بنائی۔

اس منظر کو سوشل میڈیا میمز میں کافی حد تک دلچسپی حاصل ہوئی ہے، اور پھر چائے پیتے ہوئے پنیت کا ردعمل اور ویڈیوز پر ردعمل کچھ ایسا ہوتا ہے، کہ سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھا گیا ہے۔

تاہم بھارت میں عدم برداشت جس طرح بڑھ رہا ہے، اسی طرح اب میمرز بھی اس تنگ نظری کی نظر ہو رہے ہیں۔

پنیت کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا جب نوجوانوں کے درمیان سڑک پر آیا، تو نوجوانوں میں موجود اوباشوں نے پنیت کے گلے میں ہار تو ڈالا مگر تپھڑوں اور گھونسوں کی بارش بھی کر ڈالی۔

لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں 2016 میں پنیت نے اپنی نوکری چھوڑ دی تھی اور پھر اس کے بعد گھر پر ہی بے روزگار بیٹھا رہا، مگر ہمت نہیں ہاری اور اپنا سوشل میڈیا پیج بنا کر ویڈیوز اپلوڈ کرنا شروع کیں۔

اور اپنی سوشل میڈیا کمائی سے غریبوں کو کھانا کھلانا شروع کر دیا ہے، سوشل میڈیا میمرز سے متعلق ایسی معلومات بہت کم ہیں، لیکن ان سے متعلق جہاں منفی معلومات ہیں، وہیں کچھ مثبت خبریں بھی موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US