سپریم کورٹ کا فیصلہ نا مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا، عمران خان

image

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نا مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا۔

زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آزادی چاہتے ہیں تو وہ پلیٹ میں رکھ کرنہیں ملتی،اس کیلئےقربانیاں دینی پڑتی ہیں،غلامی میں ہمارے ملک کاکوئی مستقبل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم باہرجا کر کہتا ہے مانگنے نہیں آیا مجبوری ہے، یہ غلام ذہنیت کے لوگ ہیں،یہ اپنے پیسے کے غلام ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو تیار کرنا ہے کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں،سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US